- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
پیار سکھانے اور بڑھانے والا ’لووٹ‘
ٹوکیو: اگر آپ پیاروشفقت بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ایک روبوٹ حاضر ہے جسے لووٹ Lovot کا نام دیا گیا ہے۔
جاپانی کمپنی گروو ایکس نے اس روبوٹ کو اپنی آبادی کے لیے ہی تیار کیا ہے جہاں پالتو روبوٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں۔
لووٹ کی زندگی کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے۔ اس کی بڑی بڑی کارٹون والی آنکھیں ہیں جو ہر زاویے پر گھومتی رہتی ہیں۔ اس پر دبیز کپڑے کا نرم کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ مالکان سے محبت مانگتا ہے اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کئی افراد کے دلوں کو موم کرسکا ہے۔ اگر آپ گھر میں جائیں تو یہ اپنے پہیوں پر دوڑتا ہوا آپ کے پیچھے آتا ہے۔ اگر اسے گود میں لے کر پھسلایا جائے تو یہ تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔
لووٹ کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ یہ زندہ وجود لگتا ہے۔ اسے گدگدی کی جائے تو یہ ہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے۔ یہی خواص اس روبوٹ کو دیگر سے ممتاز کرکے اسے لووٹ بناتے ہیں۔ لیکن اس کےلیے ٹیکنالوجی کے اعلیٰ ترین پہلوؤں کو استعمال کیا گیا ہے۔ مثلاً جلد کے نیچے سینر لگے ہیں اور گھر میں بھاگنے میں مدد دینے والے سینسر بھی ہیں۔
تاہم لووٹ اتنا سستا نہیں اور اس کی موجودہ قیمت 5500 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 8 لاکھ 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔