ڈیوائن براوو فلم کے پروموشن گانے میں تھرکنے کے لیے تیار

ڈیوائن براوو کی ڈانس کرنے کی خوبی سے تامل فلم ڈائریکٹر نے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنالیا۔


Sports Desk October 07, 2013
فلمی ہدایتکار راجن مادھو اپنے آنے والے پروجیکٹ ’یولا‘ کی پروموشن کےگانے میں ڈیوائن براوو کو ڈانس کرانا چاہتے ہیں،فوٹو:فائل

DUBAI: چنئی سپرکنگز میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوو کی ڈانس کرنے کی خوبی سے تامل فلم ڈائریکٹر نے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنالیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلمی ہدایتکار راجن مادھو اپنے آنے والے پروجیکٹ 'یولا' کی پروموشن کیلیے ایک گانے میں ڈیوائن براوو کو ڈانس کرانا چاہتے ہیں، جس کے لیے انھوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے، ہمارے پروڈیوسر نے چند مشترکہ دوستوں کی مدد سے ان سے رابطہ کیا تھا، وہ اپنے فری اسٹائل ڈانس کی وجہ سے مقامی طورپر خاصے مقبول ہیں، ہمیں امیدہے کہ ہمارے پروموشن گانے میں بھی شائقین انھیں پسند کریں گے، فلم کا میوزک ساجن مادھو نے تیار کیا ہے۔