جعلی مقابلہ سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ کرلیا

پنجاب پولیس نے 2 شہریوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا


ویب ڈیسک October 07, 2019
ہلاک ہونے والے سعید کا تعلق شیخوپورہ اورہاشم کا تعلق فیصل آباد سے ہے : فوٹو: ایکسپریس

سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں کے خلاف دو شہریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف دو شہریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں کھنڈو خان اور احمد سعید سمیت پنجاب پولیس کے چھ اہلکاروں پر دو افراد کو مشترکہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت سعید اورہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے سعید کا تعلق شیخوپورہ اورہاشم کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

رات گئے یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب پولیس نے پنوعاقل کے قریب سانگی تھانے کی حدود میں 2 دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے سے گرفتارشدہ افراد کو اپنی گاڑی سے اتارکرجھوٹے مقابلے میں ہلاک کیا۔