سندھ حکومت کا 14 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

14 اکتوبر کو سندھ کے تمام محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک October 09, 2019
14 اکتوبر کو سندھ کے تمام محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 اکتوبر کو شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں 14 اکتوبر کو بند رہیں گی۔