سری لنکا سے عبرتناک شکست کے باجود پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

عباس رضا  جمعـء 11 اکتوبر 2019
گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں، فوٹو: فائل

گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں، فوٹو: فائل

 دبئی: سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں،انگلینڈ 4353پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 4720پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے،اس کے بعد ٹاپ 10میں بھارت چوتھی، آسٹریلیا پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹی، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی سری لنکن ٹیم نے عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔