ساہیوال میں محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے


ویب ڈیسک October 13, 2019
محنت کش کی حکومت سے بچوں کی پرورش کے لیئے مدد کی اپیل فوٹو: فائل

نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 91/6 آر کے رہائشی محمد جاوید کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

جایود کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش اس کے لیے بہت بڑی خوشی ہے لیکن انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے، اس کلیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے.