- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
بابراورامام بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں، عمران نذیر
لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور امام الحق بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔
کپتان کے لیے واحد فارمولا صرف پرفارمنس ہونا چاہیے، اس وقت بابر اعظم اور امام الحق ہی دو ایسے بیٹسمین ہیں جن کی پرفارمنس کے ساتھ تیکنیک بھی زبردست ہے، پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ،کے پروگرام ان سائیڈ آؤٹ میں یوسف انجم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سرفراز احمد کپتانی کے دباؤ میں ہیں۔
جس کی وجہ سے ان کی انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی، سرفراز نے میدان میں خود کو ہر معاملے میں الجھا رکھا ہے۔ بار بار بولرز کے پاس جاکر سمجھانے سے بولر زیادہ پریشر میں آجاتا ہے اورکپتان پر بھی پریشر بڑھتا جاتا ہے، کپتان خود تھوڑا اعصاب پر کنٹرول رکھے گا تو بہتر فیصلے کرسکے گا۔جارح مزاج اوپنر کے مطابق سری لنکا کے خلاف ناقص پرفارمنس نے سب کو شرمندہ کیا ہے۔
اس سیریز میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا، ہم کہہ سکتے کہ نئے لڑکوں کو آزمایا ، اب دورئہ آسٹریلیا میں زیادہ مشکلات پیش آئیں گی۔ آسٹریلوی سرزمین پر جو نتائج ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ ابھی سے لگایا جاسکتا ہے، عمران نذیر نے مزید کہا کہ وہ اب مکمل تندرست اور اگلے ماہ ابوظبی میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرزکی نمائندگی کے لیے محنت کررہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔