ایف بی آر نے صوبوں کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روک لی

ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکے جانے سے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو سیلز ٹیکس ادائیگی بھی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔


Irshad Ansari October 10, 2013
ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکے جانے سے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو سیلز ٹیکس ادائیگی بھی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر کی طرف سے صوبوں کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکے جانے سے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو سیلز ٹیکس ادائیگی بھی سست روی کا شکار ہوگئی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ یہ انکشاف صوبوں کی جانب سے معاملے میں وفاق کو مداخلت کرنے کی درخواست کیلیے لکھے گئے خط میں کیا گیا۔