مارش نے پاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کو خطرے میں ڈال دیا

پاکستان سے2 ٹیسٹ میچز کیلیے مارش کی اسکواڈ میں جگہ پہلے ہی شیفلڈ شیلڈ میں اچھی پرفارمنس سے مشروط ہے۔


Sports Desk October 15, 2019
پاکستان سے2 ٹیسٹ میچز کیلیے مارش کی اسکواڈ میں جگہ پہلے ہی شیفلڈ شیلڈ میں اچھی پرفارمنس سے مشروط ہے۔ فوٹو: فائل

جذباتی مچل مارش نے اپنا ہاتھ انجرڈ کروا کر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کے امکان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

گزشتہ روز مچل مارش نے ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے تسمانیہ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا جڑ کر اپنا بولنگ ہینڈ زخمی کردیا تھا، جس سے ان کی جمعے کو شیڈول اگلے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔

ٹیم اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے ہی انجری کی نوعیت اورکی کھیل میں واپسی کے دورانیے کا علم ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان سے2 ٹیسٹ میچز کیلیے مارش کی اسکواڈ میں جگہ پہلے ہی شیفلڈ شیلڈ میں اچھی پرفارمنس سے مشروط ہے۔

مقبول خبریں