طالبان اور حکومت پاکستان کے درمیان امن قائم کرانے آیا ہوں انوکی پہلوان

مسلمانوں کا مسلمانوں کےہاتھوں خون افسوسناک ہے،اپنی زندگی انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کیلیے وقف کررکھی ہے،انوکی پہلوان


APP October 10, 2013
مسلمانوں کا مسلمانوں کےہاتھوں خون افسوسناک ہے،اپنی زندگی انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کیلیے وقف کررکھی ہے،انوکی پہلوان۔ فوٹو : پی پی آئی/فائل

لاہور: عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلراورجاپانی پارلیمنٹ کے رکن محمد حسین انوکی نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت پاکستان کے مابین قیام امن کیلیے پاکستان آیا ہوں۔

امید ہے کہ امن کے اس پیغام کا طالبان خیرمقدم کرینگے، فاٹا میں آبنوشی کی اسکیموں اور صحت وتعلیم کے منصوبے کے اجرا سے امن مشن کا آغازکرونگا۔ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی انسانی بنیادوں پر مددکیلیے جاپان میں فنڈ ریزنگ کروںگا۔ ریسلنگ اکیڈمی کے قیام کیلیے حکومت نے لاہور میں 2 ایکڑ اراضی فراہم کردی،جھارا پہلوان مرحوم کے بھتیجے کو3سال میں دنیاکانمبر ون ریسلر بنائوںگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوکی پہلوان نے کہاکہ مسلمانوں کا مسلمانوں کے ہاتھوں خون افسوسناک ہے،اپنی زندگی انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کیلیے وقف کر رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کی طاقت نہیں رکھتا تاہم دنیاکے اس خطرناک ترین علاقے میںامن کے قیام کیلیے ضرور جائوںگا،چاہے ڈرون حملے میں میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

مقبول خبریں