خواتین کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتار

بلال غوری  بدھ 16 اکتوبر 2019
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پنجاب نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے دوران11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ریڈ بک میں شامل 5 انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔فوٹو: فائل

 لاہور:  ایف آئی اے نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والے 11 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پنجاب نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے دوران11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ریڈ بک میں شامل 5 انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کی ہدایت پر سائیبر کرائم سیل نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران لاہور،سیالکوٹ،نارووال ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں کیں، لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان فرحان خالد اور عمر پرویزکو گرفتار کر کے موبائل فون، ویٹس ایپ اور فیس بک مواد برآمد کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔