کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے آرمی چیف

کشمیریوں کے لیے ہرقیمت پر اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ


ویب ڈیسک October 16, 2019
مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، آرمی چیف۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر قیمت پر اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرو ل کا دورہ کیا، دورہ کے دوران آرمی چیف کوایل اوسی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پربریفنگ دی گئی۔



اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہرقیمت پرکشمیریوں کےلیےاپنامثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔