مصباح پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی وضاحت دینے لگا

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی، اعلامیہ


Sports Reporter October 18, 2019
احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی۔

اعلامیے میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار اور ملک کے بہترین کرکٹرز کو مواقع دے رہی ہے، مصباح فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

مقبول خبریں