ادب کا نوبل انعام کینیڈا کی ایلس منرو کے نام اعزاز حاصل کرنیوالی 13ویں خاتون

اس سے پہلے1901ء سے ابتک 12 خواتین کو ادب کا نوبل انعام دیا جا چکا ہے۔


AFP/Monitoring Desk October 11, 2013
ایلس منرو نے 11سال کی عمر میں فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ لکھاری بنیں گی۔ فوٹو : اے ایف پی

نوبل انعام برائے ادب کینیڈا کی ایلس منرو کو مل گیا۔ اے ایف پی کے مطابق 82سالہ ایلس منرو ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی 13ویں جبکہ کینیڈا کی پہلی خاتون ہیں۔

اس سے پہلے1901ء سے ابتک 12 خواتین کو ادب کا نوبل انعام دیا جا چکا ہے۔1931ء میں اونٹاریو میں پیدا ہونے والی ایلس منرو نے 11سال کی عمر میں فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ لکھاری بنیں گی۔

ایلس منرو کی کئی کہانیوں پر فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ ان کی تازہ ترین تخلیق ''ڈئیر لائف '' پچھلے سال شائع ہوئی۔اس سال ادب کے نوبل انعام کیلیے دو خواتین امیدوار کینیڈا کی ایلس منرو اور بیلاروس کی لیکس وائخ شامل کے علاوہ جاپان کے ناول نگار ہاروکی مورا کامی بھی اہم امیداوار تھے۔