کپتانی سے برطرفی کے باوجود سرفراز ’اے کیٹگری‘ میں برقرار

محمد یوسف انجم  ہفتہ 19 اکتوبر 2019
سابق کپتان کی  سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، پی سی بی، فوٹو: فائل

سابق کپتان کی سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، پی سی بی، فوٹو: فائل

 لاہور: کپتانی چھن جانے کے بعد مشکلات میں گھرے سرفراز احمد کے لیے اچھی خبر یہ ہےکہ عہدے سے الگ کیےجانے کے بعد سابق کپتان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری برقرار رہے گی۔

پی سی بی  حکام کےمطابق سابق کپتان کی  سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، وہ  بابرا عظم اور یاسر شاہ  کے ساتھ اے کیٹگری میں ہی  شامل رہیں گے۔

سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے انتخاب کے لیے بھی دستیاب ہیں، اس لیے ان کی کیٹگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے  ریسٹ لینے والے وہاب ریاض بی کیٹگری کا حصہ ہیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنےکا باقاعدہ اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو سی کیٹگری دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔