پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کا بہادرانہ فیصلہ کیا،رمیز راجہ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 20 اکتوبر 2019
اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو آگے چل کر ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان بن سکتے ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو آگے چل کر ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان بن سکتے ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

لاہور: سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو نوجوان قیادت کی ضرورت تھی،پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کا بہادرانہ فیصلہ کیا۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں،اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو آگے چل کر ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان بن سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ پاکستان یواے ای میں ہوم سیریز کے میچز ہار رہا تھا،ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی نہ حاصل کرسکا،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کی ’’بی‘‘ ٹیم کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ ذاتی کارکردگی اچھی نہ ہونے کے وجہ سے اظہر علی سخت دباؤ میں ہوں گے،وہ دورہ جنوبی افریقہ میں شارٹ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے، آسٹریلیا میں اسی طرح کے حالات ہوں گے،اگلی ٹیسٹ سیریز میں انھیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔