ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا سے پاکستان کو مثبت اشارے

سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں


Sports Desk October 21, 2019
سری لنکن بورڈ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ سیریز سے متعلق سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں، اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیل پائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سری لنکن بورڈ اپنی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔

مقبول خبریں