بھارتی شائق نے میدان میں داخل ہوکر ڈی کک کے پاؤں چھو لیے

حالیہ کچھ عرصے میں شائقین کی جانب سے فیلڈ میں گھس کر پاؤں چھونا عام ہوتا جا رہا ہے


Sports Desk October 22, 2019
بھارتی شائق نے میدان میں داخل ہوکر ڈی کک کے پاؤں چھو لیے

بھارت میں دوران میچ شائقین کی جانب سے فیلڈ میں گھسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز رانچی میں بھی ایک شائق سیکیورٹی کو چکمہ دے کر نہ صرف فیلڈ میں گھسا بلکہ دوڑتا ہوا جنوبی افریقی بیٹسمین کوئنٹین ڈی کک کے پاس پہنچ کر ان کے پاؤں چھونے لگا، کرکٹر اس پر حیران رہ گئے، اتنے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر اس شائق کو پکڑا اور باہر لے جانے لگے، اس کوشش میں اس کے جوتے وہیں رہ گئے۔

جنھیں ڈی کک نے پیچھے سے اچھالا اور وہ اسے لے کر سیکیورٹی والوں کے ساتھ باہر چلا گیا، حالیہ کچھ عرصے میں شائقین کی جانب سے فیلڈ میں گھس کر پاؤں چھونا عام ہوتا جا رہا ہے مگر کسی مہمان پلیئر کے پاؤں چھونے کا واقعہ اب سامنے آیا۔

مقبول خبریں