- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا فائز عیسیٰ اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
اسکواڈ میں عدم انتخاب پر شعیب ملک اورحفیظ حیران
کراچی: دورہ آسٹریلیا کیلیے اسکواڈ میں عدم انتخاب پر شعیب ملک اور محمد حفیظ حیران رہ گئے مصباح الحق کی جانب سے انھیں جواز دیا گیا کہ بورڈ حکام نے اس کی ہدایت دی تھی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر میڈیا نے اس تاثر کو رد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان پیر کو کیا گیا، ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے نام شامل نہیں جس پر وہ حیرت کا شکار ہیں، سری لنکا سے ہوم سیریز کے تینوں میچز میں شکست کی وجہ سے دونوں سینئرز کو امید تھی کہ سلیکٹرز انھیں آسٹریلیا میں موقع دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے استفسار پر چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک کھلاڑی کو جواب دیا کہ وہ بھی دونوں کو ٹیم میں لینا چاہتے تھے مگر پی سی بی کی اعلیٰ شخصیات نے اس سے روکا، چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی خواہش ہے کہ ٹیم میں اب نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے۔
دوسری جانب نئے کپتان بابر اعظم کیلیے شعیب ملک بڑے بھائی جیسی حیثیت رکھتے ہیں، وہ چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے ٹیم میں شامل کیا جائے مگربورڈ حکام والا جواز دے کر انھیں چپ کرا دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مصباح الحق ایک بااختیار چیف سلیکٹر ہیں اگروہ چاہتے تو اپنی بات منواتے ہوئے شعیب اور حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کر سکتے تھے۔
ہوم سیریز میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کے معاملے میں انھوں نے ایسا ہی کیا، مگر مشکل دورہ آسٹریلیا کے ممکنہ نتائج ذہن میں رکھتے ہوئے اب نوجوانوں کو ترجیح دی تاکہ کوئی جواز باقی رہ سکے۔
اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی، ان کے عدم انتخاب کی وجوہات مصباح الحق نے اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت پریس کانفرنس میں بیان کر دی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔