استاد نصرت فتح علیخان کی 65ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

نصرت فتح علی خان کی یاد میں فیصل آباد آرٹس کونسل میں کیک کاٹا جائیگا۔


Cultural Reporter October 13, 2013
نصرت فتح علی خان نے فن موسیقی کے ذریعے عالمی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن کیا، لورز فیڈریشن۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 65ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔

اس موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا جس میں گلوکاروں، اداکاروں سمیت دیگر لوگ شریک ہونگے۔ استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا اور مرحوم کی نادر و نایاب تصاویر کی نمائش بھی کی جائے گی، تقریب کے دوران ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیاجائیگا۔



نصرت فتح علی خان لورز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مرحوم نے فن موسیقی کے ذریعے عالمی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن کیا۔ یاد رہے کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔ استاد نصرت فتح علی خان جو 13کتوبر 1948 کو پیدا ہو ئے تھے، جگر و گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمر میں 16اگست 1997کو کروڑوں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے۔

مقبول خبریں