بھارت ہوم گراؤنڈز پر ٹاپ پوزیشن مستحکم کرنے کا خواہاں

پاکستان کے ہاتھوں ہوم سیریز میں 2-1 کی شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم اس فارمیٹ میں فتوحات حاصل کررہی ہے


Sports Desk October 13, 2013
کینگروز بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کا بدلہ ایک روزہ سیریز میں لینے کیلیے پُرعزم ہیں.فوٹو: فائل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز اتوار سے پونے میں ہوگا۔

دھونی الیون ہوم گرائونڈز پر ٹاپ رینک پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے، رواں برس کے آغاز پر پاکستان کے ہاتھوں ہوم سیریز میں 2-1 کی شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم اس فارمیٹ میں فتوحات حاصل کررہی ہے، اس بار چیمپئنز ٹرافی بھی اسی نے جیتی۔ کپتان دھونی کیلیے تھوڑی تشویش کی بات بولنگ ہوسکتی ہے، ٹوئنٹی 20 میں روی چندرن ایشون اور ایشانت شرما دونوں ہی کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے۔ دوسری جانب کینگروز بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کا بدلہ ایک روزہ سیریز میں لینے کیلیے پُرعزم ہیں، اچھا اسپنر نہ ہونے کی وجہ سے سلو وکٹوں پر فاسٹ بولرز کی مدد سے بھارتی بیٹسمینوں کو پھنسانے کی کوشش ہوگی۔