اسٹروس نے ہاٹ اسپاٹ استعمال نہ کرنے کی حمایت کردی

100 فیصد درست ہونے کی صورت میں ہی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہیے، سابق کرکٹر


Sports Desk October 13, 2013
اگلے سال زیادہ اچھے کیمرے استعمال کرنے سے کارکردگی بہترہوجائیگی،وارن برینن۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس نے ایشز سیریز میں ہاٹ اسپاٹ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں اس وقت امپائرز کی مدد کیلیے 2 طریقے اسنکیو اور ہاٹ اسپاٹ استعمال کیے جا رہے ہیں،اسنیکو بیٹ سے گیند لگنے کی آواز کو پکڑتا ہے جبکہ ہاٹ اسپاٹ حرارتی تصویر سے یہ معلوم کرتا ہے کہ گیند بیٹ سے لگی ہے یا نہیں۔ آسٹریلیا میں ایشز کے براڈکاسٹر چینل نائن کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریز میں ہاٹ اسپاٹ استعمال نہیں کریں گے، رواں سال انگلینڈ میں منعقدہ ایشز میں اس ٹیکنالوجی پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ اینڈریو اسٹروس نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ہاٹ اسپاٹ سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے،کبھی اس میں ایج دکھائی دیتی ہے توکبھی نہیں،اس لیے کسی کو بھی اس پر اعتماد نہیں ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کی کمزوریاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز میں اس وقت سامنے آئیں جب اس میں دکھائی دیا کہ گیند بیٹ سے نہیں لگی جبکہ حقیقت برعکس تھی۔



اسٹروس نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ سو فیصد درست نہیں،اگر ہمیں ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہی ہے تو وہ کریں جو سو فیصد درست ہو۔ سابق انگلش قائد کی اس تنقید کو ہاٹ اسپاٹ کے بانی وارن برینن نے قبول کرلیا، وہ ان دنوں ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، برینن نے کہا کہ میں جانتا ہوں اسٹروس ایسا کیوں کہہ رہے ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز میں3 سے 6 فیصلے اسے تھے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ غلط دیے گئے،اسنیکو میٹر میں بھی انھیں غلط قرار دیا گیا،انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا ہاٹ اسپاٹ پر سے اعتماد اٹھ گیالیکن اسی سیریز میں اس سسٹم نے کئی درست فیصلے بھی دیے،امپائر نے آؤٹ دیا لیکن ہاٹ اسپاٹ نے ناٹ آؤٹ قرار دیا، غلط اور صحیح دونوں فیصلے ہیں لیکن لوگ سو فیصد درست چاہتے ہیں، انھوں نے کہاکہ اگلے سال ہاٹ اسپاٹ میں زیادہ اچھے کیمرے استعمال کیے جائیں گے جس سے کارکردگی بہتر ہو گی۔ برینن کی کمپنی نے اسنیکو میٹر کو بھی مزید بہتر بنا لیا اور آئی سی سی اس وقت تجربے کر رہی ہے تاکہ اسے بین الاقوامی میچز میں استعمال کیا جائے۔

مقبول خبریں