بالی ووڈ کے عظیم فنکار کشور کمار کی برسی منائی گئی

4 اگست 1929ء کو پیدا ہوئے، 3 ہزار گیت گائے، 1987 میں دم توڑگئے


APP October 14, 2013
پیار میرا دیوانہ پر کشور کمار نے اپنا پہلا فلم فیئر جیتا ۔ فوٹو: فائل

اداکار ، گلوکار، پروڈیوسر اور بالی ووڈ کے لیجنڈ فنکار کشور کمار کی برسی منائی گئی۔

4اگست1929 کو پیدا ہونیوالے ہدایت کار، پیش کار اور فلم کارکشور کمار نے تقریباً3 ہزار گیت گائے۔ ایس ٹی بر من کی دھن روپ تیرا مستانہ ، پیار میرا دیوانہ پر کشور کمار نے اپنا پہلا فلم فیئر جیتا اور ان کے بیٹے آر ٹی برمن کی دھن پر ساگر کنارے میں اپنی آواز کا جادو جگائے ہوئے کشور نے آٹھواں فلم فیئر اپنے نام کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔



کشور کمار نے 4 شادیاں کیں۔ ان کی پہلی بیوی بالی ووڈ سپر اسٹار مدھوبھالا تھی جو ان کی ہیروئن بھی بنی۔وہ 13 اکتوبر 1987 کو اپنے بھائی اور بالی ووڈ اسٹار اشوک کمار کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔