فلم رام لیلا میں متنازعہ کردار کی وجہ سے دپیکا انڈوں اورٹماٹروں کے حملے سے بچ گئیں

دپیکا کو ان کی نئی آنے والی فلم ’’رام لیلا‘‘ میں متنازعہ کردار کے باعث گجرات میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


AFP October 14, 2013
فلم سے متنازعہ ڈائیلاگ اورمناظر ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے اور یوں دپیکا انڈوں اور ٹماٹروں کے حملے سے بال بال بچ گئیں۔۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست گجرات میں بالی وڈ اکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ''رام لیلا'' کی متنازعہ کہانی کے باعث انڈوں اورٹماٹروں کے حملے سے بال بال بچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون جب گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں تو تقریب کی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ فلم ''رام لیلا'' کے باعث مشتعل افراد اداکارہ دپیکا پڈوکون پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کے لئے بالکل تیار بیٹھے ہیں لیکن جب فلم انتظامیہ کی جانب سے مشتعل افراد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسا لی فلم سے متنازعہ ڈائیلاگ اورمناظر ہٹانے کے لئے تیار ہیں تو مظاہرین منتشر ہو گئے اور یوں دپیکا انڈوں اور ٹماٹروں کے حملے سے بچ گئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ان کی نئی آنے والی فلم میں رام لیلا میں متنازعہ کردار کے باعث گجرات میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔