کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا ’ری یونین‘، وجہ 13 سالہ بیٹی بنی

سابق جوڑے نے 5 ستمبر کو شکاگو کے تاریخی وِک تھیٹر میں نارتھ ویسٹ کے پہلے ہیڈلائن کنسرٹ میں شرکت کی


ویب ڈیسک September 07, 2026

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین اور معروف ریپر کانیے ویسٹ اپنی 13 سالہ بیٹی نارتھ ویسٹ کے میوزک کیریئر کے اہم موقع پر ایک بار پھر ایک ہی مقام پر نظر آئے۔

سابق جوڑے نے 5 ستمبر کو شکاگو کے تاریخی وِک تھیٹر میں نارتھ ویسٹ کے پہلے ہیڈلائن کنسرٹ میں شرکت کی اور بیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔

اگرچہ کم اور کانیے ایک ہی کنسرٹ میں موجود تھے تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق دونوں تھیٹر کے الگ الگ حصوں میں بیٹھ کر نارتھ کی پرفارمنس دیکھتے رہے۔

شکاگو میں بطور ہیڈلائن آرٹسٹ اسٹیج سنبھال کر 13 سالہ نارتھ نے اپنی موسیقی پیش کی اور اپنے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔