جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی لیویزفورس پر حملے کی کوشش

انصارالاسلام کےکارکنوں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج  کردیا گیا


ویب ڈیسک October 28, 2019
لیویز فورس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل ہجوم منتشر ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے لیویز پر حملے کی کوشش کی جس کا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلا م نے لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی جب کہ لیویز فورس نے ا پنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کی جانب سے پشاور میں ڈنڈا بردار جلوس نکالنے اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو سلامی پیش کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کو امن وامان کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔

تاہم مذکورہ پابندی صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ کی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبوں کو اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کریں۔

مقبول خبریں