کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے بورڈ کو پریشان کر دیا

ایکسپریس نیوز  منگل 29 اکتوبر 2019
ڈپارٹمنٹل انڈر23 تین روزہ کرکٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے کی تجویزپر غور شروع ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ڈپارٹمنٹل انڈر23 تین روزہ کرکٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے کی تجویزپر غور شروع ہوگیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے پی سی بی کو پریشان کر دیا۔

ایک سینئر کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے 6 صوبائی ٹیموں کے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہت کم لوگوں کو روزگار ملا ہے، دوسری طرف ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کرکٹ سے وابستہ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔

بورڈ حکام کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ انڈر23 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہیے جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے سہ روزہ مقابلے ہوں، اس کیساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کرایا جائے، اس طریقے سے پاکستان کرکٹ میں کوالٹی میچزکی تعداد میں اضافہ ہوگااور پی سی بی کا ڈومیسٹک سسٹم بھی اپنی جگہ قائم رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔