کشمیر جانے کے بعد توجہ مقصد پر مرکوز کرنے میں مدد ملیعادل رشید

میں نے وہاں پر جو کچھ دیکھا اس سے مجھے اپنی منتشر سوچوں کو یکسو کرنے میں مدد ملی، اسپنر


Sports Desk October 29, 2019
میں نے وہاں پر جو کچھ دیکھا اس سے مجھے اپنی منتشر سوچوں کو یکسو کرنے میں مدد ملی، اسپنر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

SARGODHA: انگلش اسپنر عادل رشید نے کہا ہے کہ کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد انھیں اپنی توجہ مقصد پر مرکوز کرنے میں مدد ملی۔

عادل رشید نے کہا کہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے میری ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوچکی تھی مگر درد کش انجیکشن سے خود کو کھیلنے کے قابل کیا، مجھے کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا ، میں نے وہاں پر جو کچھ دیکھا اس سے مجھے اپنی منتشر سوچوں کو یکسو کرنے میں مدد ملی۔

مقبول خبریں