نیب بینظیر کی قبرکاٹرائل کرسکتاہے ارسلان کا نہیںبلاول

معاملہ اہم شخصیت کے بیٹے کا ہو تو نیب قابل اعتبارنہیں،’’ٹویٹر‘‘پر پیغام


INP September 01, 2012
معاملہ اہم شخصیت کے بیٹے کا ہو تو نیب قابل اعتبارنہیں،’’ٹویٹر‘‘پر پیغام۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نیب شہید بے نظیربھٹوکی قبرکا ٹرائل توکرسکتا ہے لیکن ارسلان افتخارکا نہیں، معاملہ اہم شخصیت کے بیٹے کا ہو تو نیب قابل اعتبار نہیں۔

جمعہ کو بلاول نے جو کہ اپنے والد صدر زرداری کے ہمراہ تہران میں غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ''ٹویٹر''پر کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ نیب کو محترمہ کی قبرکا ٹرائل کرنے کی تو اجازت ہے لیکن اسے ارسلان افتخارکا ٹرائل کرنے کی اجازت نہیں۔

انھوں نے کہاکہ معاملہ اہم شخصیت کے بیٹے کاہوتونیب قابل اعتبار نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈاکٹرارسلان افتخارکیس کی تحقیقات نیب سے واپس لے کرسابق پولیس افسرشعیب سڈل پرمشتمل ایک رکنی کمیشن کوسونپی ہیں۔