پاکستان آئندہ برس جنوبی افریقا کی میزبانی کا خواہاں

عباس رضا  جمعرات 31 اکتوبر 2019
 ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے، چیف ایگزیکٹو وسیم خان۔ فوٹو : فائل

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے، چیف ایگزیکٹو وسیم خان۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان آئندہ برس مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا کی میزبانی کا خواہاں ہے۔

لاہور میں مقامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر تیز ہوتا جارہا ہے، بنگلا دیش کی ویمن اور انڈر 16 ٹیموں کی آمد خوش آئند ہے، دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کے آنے کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی بات چل رہی ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔