آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے سیریز میں بھی معیار برقرار رکھیں گے، فخر زمان

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 1 نومبر 2019
بولرز ردھم میں ہیں، بیٹسمین بھی پچز  کا مزاج سمجھ گئے ہیں، اوپنر. فوٹو: فائل

بولرز ردھم میں ہیں، بیٹسمین بھی پچز  کا مزاج سمجھ گئے ہیں، اوپنر. فوٹو: فائل

 لاہور:  قومی کرکٹ کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد ایک انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں آمد کے بعد یہاں نیٹ میں خاصی محنت کی ہے، یہاں کی پچز مختلف ہیں لیکن  کافی حد تک کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں، پریکٹس میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، میزبان کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پیسرز اور اسپنرز سب ردھم میں نظر آئے، ہدف بڑا نہ ہونے کی وجہ سے بطور اوپنر مجھے اور بابر اعظم کو  بھی کریز پر سیٹ ہونے کا وقت ملا، کارکردگی کا یہی معیار آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔