سونے کی مقامی قیمتوں میں 850 روپے تک کمی

فی تولہ قیمت 51 ہزار 600 ہو گئی، 10 گرام نرخ 729 روپے گھٹ کر 44 ہزار 228 رہے


Business Reporter October 15, 2013
فی اونس دام28ڈالرنیچے،چاندی کی قیمت 40 روپے کمی سے 810 روپے تولہ ہو گئی فوٹو: اے ایف پی / فائل

سونے کی قیمتوں میں منگل کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر گھٹ کر 1255 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کی قیمتیں گر گئیں، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 850 اور 729 روپے کی کمی ہوئی۔



جس سے تولہ قیمت گھٹ کر 51 ہزار 600 اور 10 گرام قیمت 44ہزار 228 روپے ہو گئی، سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، چاندی کی فی اونس قیمت 21.53 ڈالر سے گھٹ کر 20.60 ڈالر ہو گئی جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت 40 روپے کی کمی سے 810 اور 10 گرام 34.29 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہوگئی۔