عبداللہ گل سیکولر ترکی کے پہلے حج کرنیوالے صدر بن گئے

رواں برس حج میں عالم اسلام کی کئی بااثر شخصیات مناسک حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں ہیں۔


APP October 15, 2013
ترک صدر عبداللہ گل سیکولر ریاست کے 11 ویں صدر ہیں۔فوٹو : فائل

رواں برس حج میں عالم اسلام کی کئی بااثر شخصیات مناسک حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں ہیں۔

ان میں پاکستان کے صدر ممون حسین، موریطانیہ کے محمد ولد عبدالعزیز،سوڈان کے محمد عمر البشیر اور ترکی کے صدر عبداللہ گل شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی کمال اتاترک کے ہاتھوں ملک کو سیکولر ریاست بنائے جانے کے بعد عبداللہ گل ترکی کے پہلے صدر ہیں جو فریضہ حج ادا ئیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں رواں ماہ کی 29 تاریخ کو جدید سیکولر کے نوے سال پورے ہونے کی تقریبات منائے جانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عبداللہ گل سیکولر ریاست کے 11 ویں صدر ہیں۔