سائٹ سپر ہائی وے کے قریب کارروائی انتہائی مطلوب و اشتہاری ملزم گرفتار

گرفتار ملزم ہمت علی ولد بخشل عادی جرائم پیشہ ور ہے


ویب ڈیسک September 27, 2026

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے لیبر اسکوائر کے قریب پولیس کارروائی
 کے دوران انتہائی مطلوب و اشتہاری ملزم ہمت علی ولد بخشل گرفتار کرلیا گیا ہے.

گرفتار ملزم پر قتل، پولیس مقابلہ، ڈکیتی راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات درج ہیں، کراچی:گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گھگر پھاٹک کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دی تھی.

ملزمان دکان سے لاکھوں روپے نقدی و متعدد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے.
مذکورہ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 17/2025 تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا.

ملزمان نے جنوری 2025 کو گھگر پھاٹک کے قریب کریانہ اسٹور میں واردات کے دوران فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ عارف شدید زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں جان کی بازی ہار گیا.

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.