یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان تارکین وطن برآمد

ویب ڈیسک  منگل 5 نومبر 2019
تمام پناہ گزینوں کی صحت بہتر ہے جن کی شناخت میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

تمام پناہ گزینوں کی صحت بہتر ہے جن کی شناخت میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ایتھنز: یونان میں ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد ہوئے جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شمالی علاقے میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 41 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا۔ ان میں سے 39 کا تعلق افغانستان سے جب کہ ایک کا تعلق شام اور ایک کا ایران سے ہے۔

یہ خبر پڑھیں: ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانی گرفتار

ٹرک میں چھپ کر کئی غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کر کے کئی دنوں تک کا سفر کرنے والے تارکین وطن کی صحت بہتر ہے تاہم 4 تارکین وطن کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق جارجیا سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام تارکین وطن کی شناخت کے عمل میں 2 روز لگ سکتے ہیں۔ ٹرک سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے تمام افراد کی عمریں 22 سے 48 سال کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ٹرک میں مردہ پائے گئے تمام 39 افراد چینی باشندے نکلے

واضح رہے کہ 10 روز قبل برطانیہ میں ایک کنٹینر سے 39 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں جو ویت نام کے شہری تھے جب کہ تین روز قبل فرانس اور اٹلی کی سرحد کے نزدیک ایک ٹرک سے 31 پاکستانی تارکین وطن پکڑے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔