شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری

شاہد خاقان عباسی کومزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا


ویب ڈیسک November 07, 2019
شاہد خاقان عباسی کو سرجری کیلئے 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی جب کہ انہیں ایک ہفتے مزید اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل ہوش میں آنے کیلئے کچھ وقت درکارہیں۔ شاہد خاقان عباسی کو مزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو سرجری کیلئے 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم سابق وزیراعظم کا بلڈپریشر بڑھنے پر سرجری موخرکی گئی تھی۔