پی ایس ایل5: 150 غیرملکی کرکٹرز شرکت کو رضامند

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 9 نومبر 2019
کھلاڑیوں کے چناؤ کی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

کھلاڑیوں کے چناؤ کی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان سپرلیگ 2020 کے لیے اب تک 150غیر ملکی کرکٹرز نے کھیلنے کی حامی بھرلی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کی انٹرنیشنل مصروفیات کے باوجود پی سی بی کو یقین ہے کہ بڑے بڑے نام اس بار بھی پی ایس ایل کھیلنے ضرور آئیں گے۔کھلاڑیوں کے چناؤ کی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔اے بی ڈی ویلیئرز اس بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔

پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 5 کے تمام میچز ملک میں کرانے کا اعلان کررکھاہے، جو ملتان، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔