عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں مریم اورنگزیب

ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور ادویات بند کر کے اسپتالوں کی نجکاری کردی، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک November 10, 2019
ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور ادویات بند کر کے اسپتالوں کی نجکاری کردی، مریم اورنگزیب، فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو حکومت میں این آر او سے آیا ہو اُس کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، عمران صاحب سیرت النبیﷺ کے دن تو جھوٹ بولنے کا ناغہ کر لیتے جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک لوٹنے والوں پر رحم اور معاف نہیں کرسکتا، وزیراعظم

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند ، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور دوائیاں بند کر کے اسپتالوں کی نجکاری کردی،ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بجلی اور گیس کے بلوں پہ ڈاکہ ڈال کر اپنوں اور امیروں کے اربوں کے ٹیکس معاف کئے۔

مریم اورنگزیب ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے حج پہ سبسڈی بند کر کے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو این آر او سے نوازا ، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بے گناہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں قید کر رکھا ہے۔