سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ پر حملہ

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2019
فنکار ٹیبلو پیش کررہے تھے کہ چاقر بردار شخص نے حملہ کردیا۔ فوٹو : ویڈیو گریب

فنکار ٹیبلو پیش کررہے تھے کہ چاقر بردار شخص نے حملہ کردیا۔ فوٹو : ویڈیو گریب

ریاض: سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں کا ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے اور کنگ عبداللہ پارک میں 2 ماہ سے مختلف فیسٹیولز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔