- (ن) لیگ کا چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی معاملے میں قانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان
- پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی مل گئی
- شہباز شریف کی صحت اورعزت لندن میں ہی بحال ہوسکتی ہے، شہزاد اکبر
- شقی القلب باپ نے 13 سالہ بیٹی کو زندہ دفنا دیا
- مسلمانوں کو بابری مسجد کی جگہ متبادل زمین دینے کے خلاف انتہا پسند ہندو جماعت عدالت پہنچ گئی
- کیا آپ تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں؟ بلڈ ٹیسٹ سے معلوم کیجیے!
- روس میں تین لاکھ ڈالر سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
- صرف دو جزیروں پر پلاسٹک کے ڈھیر سے 5 لاکھ ہرمٹ کیکڑے ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
- کوئٹہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مزید 2 سونے کے تمغے جیت لئے
- سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کا خواب ہے، بلاول بھٹو زرداری
- پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے فیس بک پرتصاویر شیئر کرنے والوں کیخلاف مہم تیز
- چین میں قومی ترانے کے دوران جھنڈے کی طرف نہ دیکھنے پر کھلاڑی پر جرمانہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوابی یونیورسٹی کیلیے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان
- کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کو شرکت کرنا ہوگی، وزیر اعظم
- شاہی قلعہ کے مختلف حصوں سے سیکڑوں برس پرانی باقیات برآمد
- روس پر اولمپکس اور فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے سمیت تمام عالمی مقابلوں پر پابندی
- حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے، وزارت مذہبی امور
- پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھل گئے

دسمبر میں سری لنکن لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ فوٹو : فائل
سری لنکن ٹیم پر حملے کے 10 سال بعد اب اسی ٹیم کے دورے کے ساتھ پاکستان میں بھی ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا کا کہناہے کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں، ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے سری لنکن بورڈ کی جانب سے سیریز کی تصدیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکن کرکٹ کے مشکور ہیں،سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔