کیا فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سینما کے بجائے نیٹ فلیکس پرریلیز کی جائے گی؟

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
فلم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت قانونی مسائل کا شکار ہے فوٹوفائل

فلم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت قانونی مسائل کا شکار ہے فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو سینما کے بجائے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیے جانےکی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ہدایت کاربلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کو رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھا لیکن قانونی مسائل کے باعث فلم ریلیز نہ ہوسکی۔ جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ فلم کو سینما کے بجائے ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عدالت کا فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم

تاہم اب خبر آئی ہے کہ فلم کے قریبی ذرائع نے فلم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو پہلے سینما میں ریلیزکیا جائے گا بعد ازاں دیگر جگہوں پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 1979 میں ریلیز ہوئی پاکستان کی سپر ہٹ فلم’’مولا جٹ‘‘ کا سیکوئل ہے جسے بلال لاشاری  ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عمارہ حکمت فلم کی پرڈیوسرہیں۔ اوریجنل فلم’’مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسرسروربھٹی اورباہو فلمز کارپوریشن نے نئی فلم کے ہدایت کارو پروڈیوسرز  کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرقانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔

فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں اداکارفواد خان یادگارکردار مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر  آئیں گے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک فلم میں اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔