بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے نوجوان شہید

19 سالہ علی کھیتوں میں ٹریکٹر سے ہل چلاتے ہوئے بھارتی فوج کے فائرنگ کا نشانہ بنا، مقامی ذرائع


ویب ڈیسک November 15, 2019
19 سالہ علی کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا، مقامی ذرائع۔ (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبرسماہنی سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاؤں جنڈی گڑھا سیری کا 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق علی نامی نوجوان کھیتوں میں کام کرتا تھا اور شہادت کے وقت وہ ٹریکٹر سے ہل چلاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنا۔