ابرار الحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2019
ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر کا چارج کل سنبھالیں گے۔ فوٹو:فائل

ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر کا چارج کل سنبھالیں گے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: معروف گلوگار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرارالحق چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیئے گئے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے ابرار الحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، ابرارالحق کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ وہ چیئرمین ہلال احمر کا چارج کل سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعید الہٰی کوتیسری بار بطور چیئرمین ہلال احمر توسیع نہ مل سکی، ان کی جگہ مقرر کیے گئے ابرار الحق قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ 3 سال تک او آئی سی کے انسانی حقوق کے سفیر رہ چکے ہیں اور ان کی تقری میں ان کی سماجی خدمات بھی دیکھی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔