- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مطلب کروڑوں پاکستانی بھی محفوظ نہیں؟ محمد حفیظ
کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کیا 20 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں ہے۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالتی حکم کے بعد نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہونے کی صورت میں اس مدت میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔
سابق وزیراعظم کو بیرون ملک اجازت ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہیں کہ نواز شریف 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہے جب کہ کم و بیش 27 سال تک اقتدار کے ایوانوں کا حصہ رہے اس کے باوجود ملک بھر میں ایک بھی ایسا اسپتال قائم نہ کرسکے کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑتا اور ان کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہوتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت
سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک اجازت ملنے کے بعد پاکستان میں صحت اور اسپتالوں کی انتہائی خراب صورتحال اور ڈاکٹرز کی کمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سابق وزیراعظم نواز شریف کو بالآخر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی یہ خبرسن کر اچھا لگا۔
ماہر ڈاکٹرز کے بورڈ اور اعلیٰ ترین میڈیکل پینل نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے کیا ہماری عدالتوں نے پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی کا اعتراف کیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم 200 ملین (20 کروڑ) عوام پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں؟ میں صرف پوچھ رہاہوں۔‘‘
https://twitter.com/MHafeez22/status/1195693106580066305
محمد حفیظ کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو 3 بار وزیراعظم رہا وہ ایک بھی ایسا اسپتال نہ بناسکا جہاں اس کا علاج ممکن ہوسکے۔
افسوس جو 3 بار وزیراعظم رہا وہ ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنا سکا جہاں اس کا علاج ہو سکے
— Sameera Khan (@Sameraofficial1) November 16, 2019
تنویر نامی شخص نے کہا انتہائی افسوسناک بات ہے اور میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں۔
انتہائی افسوسناک بات ہے اور آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں بہت زیادہ افسوس کے ساتھ
— Tanveer (@TanveerJabar) November 16, 2019
انسٹاگرام پر بھی لوگوں نے محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا انسان تو بس یہ سیاستدان ہوتے ہیں۔ تنزیل الرحمان نامی صارف نے کہا مطلب اتنے برسوں میں ایک بھی ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں معیاری علاج ممکن ہوسکتا۔
خان نامی صارف نے کہا بات تو سچ ہے پاکستان میں تو ہمیشہ سے یہی ہورہا ہے سیاستدان علاج باہر سے کراتے ہیں، ان کے بچے بیرون ملک رہتے اور وہیں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ہم عوام جاہلوں کی طرح ان سیاستدانوں کو اپنا لیڈر بناتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔