- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
ٹیسٹ رینکنگ، عباس اور بابراعظم کے پاؤں پھسل گئے
دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کرکٹرزترقی سے محمد عباس اور بابراعظم کے پاؤں پھسل گئے۔
محمد شمی کی 8 درجے چھلانگ نے پاکستانی فاسٹ بولر کو 12 ویں نمبر پر پہنچادیا، بابر کو میانک اگروال کی ترقی کے باعث ایک درجہ نیچے 15 ویں نمبر پر جانا پڑا، پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر محمد شمی نے بنگلہ دیش کے خلاف اندور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 جبکہ دوسری باری میں 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جس کی بدولت انھیں ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں ایک ساتھ 8 درجے ترقی حاصل ہوئی۔
جس سے وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کو جگہ دینے کیلیے کچھ بولرز کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا جن میں پاکستانی پیسر محمد عباس بھی شامل ہیں جوکہ اب بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 20 میں شامل دوسرے پاکستانی بولر یاسر شاہ بدستور 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ پوزیشن پر بدستور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز قابض ہیں، کاگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔
اسی طرح اندور ٹیسٹ میں 243 رنز کی اننگز کھیلنے والے بھارتی اوپنر میانک اگروال کو 7 درجے ترقی نے گیارہویں نمبر پر پہنچادیا، اسی وجہ سے باقی کچھ بیٹسمینوں کی طرح بابر اعظم کو بھی ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا، جس سے وہ اب 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اسد شفیق بدستور 20 ویں اور اظہر علی 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیم سے باہر سرفراز احمد کا 38 واں نمبر ہے۔ بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ کی تنزلی کے باعث حارث سہیل ترقی پاکر 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ بیٹنگ پوزیشن آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے جبکہ بھارتی قائد ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ٹاپ پر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر رویندرا جڈیجا اور تیسرا نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے سنبھالا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔