میٹرک کے امتحانات میں سرکاری اسکولوں کے 53 فیصد طلبا ناکام

50فیصدطلبا ڈی گریڈ میں پاس، 14055طلبا نے اے ون گریڈلیا، سرکاری اسکولوں کے صرف 195طلبا اے ون گریڈ لے سکے


Safdar Rizvi October 24, 2013
سرکاری اسکولوں کے 1026طلبا اے گریڈ حاصل کرسکے،نتائج سے معیارتعلیم بڑھانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کی قلعی کھل گئی فوٹو: فائل

شہر کے سرکاری اسکولوں میں ایک بارپھرمعیارتعلیم کاپول کھل گیاہے اورمیٹرک کے سالانہ امتحانات کے جاری کیے گئے نتائج سے معیارتعلیم بڑھانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کی قلعی کھل گئی ہے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شریک سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات میں سے 53فیصد کے قریب طلبا امتحان میں فیل ہوگئے ہیں۔

15026طلبا میٹرک کاامتحان پاس کرسکے جن میں سے 8928طلبا ''ڈی''گریڈ لے کرامتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اورپاس ہونے والوں میں 50 فیصدسے زائدطلبا ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں، میٹرک سائنس کے امتحانات میں 14055طلبا اے ون گریڈ میں پاس ہوئے ہیں جن میں سے سرکاری اسکولوں کے صرف 195طلبا اے ون گریڈ لے سکے ہیں مزیدبراں کل 25183طلبا نے اے گریڈحاصل کیاہے جس میں سے سرکاری اسکولوں کے 1026طلبا اے گریڈ حاصل کرسکے ''ایکسپریس''کوثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت منعقدہ میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق امتحانات میں پاس کل 15026طلبا میں سے 10574لڑکوں اور 4452لڑکیوں نے امتحان پاس کیاہے بورڈ کے امتحانات میں 14055اے ون گریڈزمیں سے سرکاری اسکولوں کے 55طلبہ اور140 طالبات اے ون گریڈزلے سکیں۔



اسی طرح کل 25183 اے گریڈزمیں سے 225طلبہ اور801طالبات نے اے گریڈ حاصل کیامزیدبراں میٹرک میں 27929طلبہ نے بی گریڈ میں امتحان پاس کیاجن میں سے 2485کاتعلق سرکاری اسکولوں سے ہے اور850طلبا جبکہ 1635طالبات بی گریڈ لے سکیں ہیں اسی طرح 22785طلبہ نے امتحان میں سی گریڈ حاصل کیاجن میں سرکاری اسکولوں کے 4182طلبہ شامل ہیں ان میں 2316طلباء اور 1866طالبات کاتعلق سرکاری اسکولوں سے ہے امتحانات میں ڈی گریڈ میں 9371طلبہ کامیاب ہوئے جن میں سے ڈی گریڈ میں پاس ہونے والے سرکاری اسکولوں کے طلبہ 8928ہیں ان میں 6963طلباء اور1965طالبات ہیں اسی طرح امتحانات میں کل 329طلبہ نے ای ٖگریڈحاصل کیا جن میں سے سرکاری اسکولوں کے 175طلبہ شامل ہیں۔

جن میں سے 165طلباء اور10طالبات ہیں یاد رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طورپر137968طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں سے 106002طلبہ کاتعلق نجی اسکولوں جبکہ 31966کاتعلق سرکاری اسکولوں سے تھا جبکہ میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طورپر99625طلبہ کامیاب ہوسکے تھے جن میں سے نجی اسکولوں کے 84626طلبہ اور سرکاری اسکولوں کے 15026طلبہ شامل ہیںقابل ذکرامریہ ہے کہ امتحانات میں نجی اسکولوں کے شریک طلبہ میں سے 79.83فیصد نے میٹرک کاامتحان پاس کیاجبکہ اس کے برعکس سرکاری اسکولوں کے شریک طلبہ میں سے 47فیصد میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہوسکے۔

مقبول خبریں