نسیم شاہ کا 16 برس کی عمر میں ممکنہ ڈیبیو پیٹ کمنز حیران

کم عمری میں میدان میں اترنے سے آپ زیادہ پُرجوش ہوتے اورآپ تیز سے تیز بولنگ کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلوی فاسٹ بولر


Sports Desk November 19, 2019
کم عمری میں میدان میں اترنے سے آپ زیادہ پُرجوش ہوتے اورآپ تیز سے تیز بولنگ کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلوی فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پاکستانی نسیم شاہ کی جانب سے صرف 16 برس کی عمر میں ڈیبیو کے امکان پر حیران ہیں۔

پیٹ کمنز نے 18 برس کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ کمنز نے کہاکہ یہ عجیب نہیں ہے کیا؟ جب میں نے ڈیبیو کیا تب 18 برس کا تھا، اس سے 2سال پہلے شاید سیکنڈ گریڈ کرکٹ کھیلتا تھا، کم عمری میں میدان میں اترنے سے آپ زیادہ پُرجوش ہوتے اورآپ تیز سے تیز بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں