ریاست میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہوکر رہیگا منورحسن

جماعت اسلامی کے رہنما کی انتقال کرجانیوالے کارکنان کے ورثا سے تعزیت


Staff Reporter October 24, 2013
نواز حکومت ملک کوآئی ایم ایف کی ہدایت پر چلارہی ہے ،حافظ نعیم الرحمن فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن کچھ روز قبل انتقال کرنے والے جماعت اسلامی شاہ فیصل یوسی ون کے ناظم ورکن جماعت اسلامی اورنگزیب اور گلستان جوہر کے رکن جماعت ڈاکٹر اقبال غیور مرحوم کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر سید منورحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کلمہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست میں انشا اللہ تعالیٰ قرآن و سنت کا نظام نافذ ہو کر رہے گا اور ہمارے کارکنان کاروان اسلامی کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔



دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ کی قلیل مدت میں نواز حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اسے عوامی مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، 2 روپے یونٹ بجلی عوام کو16روپے یونٹ فراہم کی جارہی ہے،نواز حکومت ملک کوآئی ایم ایف کی ہدایت پر چلارہی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کی غلامی کی شرائط پوری کرنے کا شاخسانہ ہے۔

مقبول خبریں