وزیراعظم  آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے

وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے


ویب ڈیسک November 19, 2019
وزیراعظم 19 دسمبرکو تین روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 15 دسمبرسے 21 دسمبرتک تین غیرملکی دورے کریں گے۔ وزیراعظم 16 دسمبر کو دو روزہ دورے پر بحرین جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان 17 دسمبرکودو روزہ دورے پرسوئٹزرلینڈ جائیں گے۔ وہ جنیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے جب کہ وہ 19 دسمبرکو 3 روزہ دورے پرملائشیا جائیں گے۔