- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
قومی ٹیم میں کینگروز کو شکست دینے کی صلاحیت ہے، اظہر علی
لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف اور مشکل ضرور ہیں لیکن یہاں جیت کا عزم لِئے میدان میں اتریں گے۔
اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے سکے، اسکواڈ میں شامل نئے چہرے بھی کارکردگی دکھانے کے لیے بیتاب ہیں، گزشتہ دورے میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جیتنے کی پوزیشن میں آئے تھے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی وجہ نہیں نظر آرہی کہ ہم یہاں ٹیسٹ سیریز میں کامیاب نہیں ہو سکتے،بے خوف ہوکر کھیلیں گے، چیلنج قبول کرلیں تو وہ آسان ہو جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نسیم شاہ کی بولنگ نے سب کو ہی متاثر کیا، نیٹ میں بھی ان کا سامنا کیا،ان کے پاس نہ صرف پیس بلکہ ٹمپرامنٹ بھی ہے، وہ بیٹسمین کی تکینک اور اپنی قوت کو سمجھتا ہے، کم عمری کے باوجود فرسٹ کلاس میچز میں سیکھتا اور بہتر سے بہتر ہوتا گیا۔
کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں، انہیں بیٹنگ کرتے دیکھنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔